حلال رزق کا حصول انسان کیلئے اللہ کے قرب کا ذریعہ بنتا ہے،ملک سہیل کمڑیال
پنڈی گھیب (نامہ نگار )ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا ہے کہ حلال رزق کا حصول انسان کے لیئے اللہ تعالی کے قرب کا ذریعہ بنتا ہے موجودہ دور میں مہنگائی کیوجہ سے ملازمت پیشہ اور کاروباری حضرات مشکل کیساتھ بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے پہلے سے موجود ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کر نا شروع کردیا ہے جبکہ مہنگائی کیوجہ سے گاہک کی قوت خرید کم ترین سطح پر آچکی ہے جسکا اثر کاروباری طبقے پر پڑ رہا ہے بھاری کرائے ،بجلی گیس کے بل و دیگر اخراجات کاروباری طبقات کو مزید پریشان کررہے ہیں موجودہ حکومت کاروباری طبقے کی پریشانی کو دور کرنے کی جامع پالیسی ترتیب دے یہ طبقہ ٹیکس دیکر ملک چلاتا ہے مگر انہیں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہمیں تاجر برادری کے اعتماد کو حاصل کرکے ملک کو آگے بڑھانا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے شکیل احمد (سول ایوی ایشن )کے صاحبزادے حسن شکیل کے زیر اہتمام مائی مصاحب بانو چوک مین بازار پنڈی گھیب میں نئے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ملک ناصر علی خان ،فیاض احمد طارق ایڈ ووکیٹ ،لئیق عمران ،شیخ مسعود الرحمن اور عدیل احمد کے علاوہ کاروباری شخصیات اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔