سردار ناصر بنگو کا پریس کلب فتح جنگ کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ
فتح جنگ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل نا ئب صدر سردار ناصر خان بنگو کا پریس کلب (ر جسٹر ڈ ) فتح جنگ کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ جس میں پریس کلب (رجسٹرڈ) فتح جنگ کے صدر سردار گوفی خان ودیگر عہدیداروں کے علاوہ پیپلزیونٹی پی آئی اے یونین سی بی اے کے صدر رمضان لغاری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پریس کلب کے دیگر ممبران و عہدیداران عزیز احمد شاہین ، طارق محمود قادری ، سردار افتخار احمد خان ،ملک ارشد اعوان قطبال، ابرار حسین ڈھوکڑی، طار ق محمود صدکال،ڈاکٹر غلام رضا اعوان،حاجی ذوا لفقا ر علی بلوچ،ملک سعادت خان ،نعیم یعقوب اعوان باہتر،ملک رفاقت اعوان،ڈاکٹر اسد ،ملک الطاف احمد گڑھی حسو خان،ملک محمد خان پاگھ،زاہد محمود عارفی،وسیم بادامی،ڈاکٹر اعزاز احمد ملک،سائیں جاوید ، ممتاز کشمیری رہنماء حاجی چوہدری کالا خان آف گل پیڑااور محمد شفاقت بٹ بھی موجود تھے سردار ناصر خان بنگو نے سردارگوفی خان سمیت پریس کلب فتح جنگ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی ِ صحافت پر یقین رکھتی ہے صحافی اپنے قلم کے ذریعے عوام کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچاتے ہیںانکی اسی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ محفل سجائی گئی انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ پریس کلب فتح جنگ رجسٹرڈ کے عہدیداران اور ممبران علاقہ کے مسائل کے حل اور غریب عوام کی دیرینہ مشکلات اعلی حکام تک پہنچا نے کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے ۔