محکمہ بہبود آبادی تحصیل پنڈی گھیب کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان تقریب
پنڈی گھیب (نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی تحصیل پنڈی گھیب کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اٹک ظفر اقبال ،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پنڈی گھیب ملک وجاہت علی ،ڈاکٹر فاطمہ اعجاز (فیملی ہیلتھ کلینک )،اسرار احمد سابقہ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کے علاوہ معززین علاقہ اور محکمانہ اہلکاران نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب کے شرکاء نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب کے احاطے میں شجرکاری کی اور اس مہم کے تحت اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیساتھ سرسبز بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔