ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں سات افراد زخمی ہو گئے
مری(نامہ نگار خصوصی ) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں سات افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو 1122نے مختلف ہسپتالوں میں پہنچا دیا ۔اس طرح پہلا حادثہ مری راولپنڈی روڈ پر بانسرہ گلی کے قریب پیش آیا جس میںایک تیز رفتار کوسٹر کار سے ٹکرا گئی ایسے میں تین افراد جن میں وقاص ساکن ملتان ،شاہد ساکن راولپنڈی اور ندیم ساکن سوراسی شدید زخمی ہوے جنہیں ساملی سینی ٹوریم ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔دوسرا حادثہ ایکسپریس وے پر مانگا کے قریب ایک موٹر سائیکل کو پیش آیا جس میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد بری طرح ذخمی ہو گئے جنہیں پمس اسلام آباد منتقل کیا گیا جبکہ تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر ایک سترہ میل کے قریب ایک تیز رفتار سوزاکی وین کو پیش آیا جو ایک گاڑی کو اور ٹیک کرتے ہوے الٹ گئی جس میں سوار دو افراد تھے زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا ۔