اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاشی تعلقات دن بدن مستحکم ہورہے ہیں۔
دوبئی میں ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قدرتی خوبصورت مناظر اور تاریخی ورثے کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ایک پرکشش ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی ویزہ پالیسی تاریخی ہے کیونکہ اس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح پاکستان آئیں گے۔ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس پالیسی امور کے بارے میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے اور وہ صرف احتساب کے عمل سے راہ فرار چاہتے ہیں۔ایک اور سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں ہو تاکہ پاکستان کے کرکٹ شائقین اپنے میدانوں میں کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔