صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی خوشحالی لانے پر مبنی فعال خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو فعال خارجہ پالیسی اختیار کرنے پر سراہا ہے جس کا مقصد پاکستان کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملکی تشخص میں اضافہ کرتے ہوئے بھارتی قیادت کو نہایت بالغ النظری اور سنجیدہ انداز میں ردعمل ظاہر کیا سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے کامیاب دورے کئے اور افغان تنازعے کے حل کیلئے افغانستان کی قیادت سے رابطہ کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ موثر خارجہ پالیسی کے نتیجے میں امریکہ نے بھی پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو اقوام عالم میں ایک ممتاز مقام دلانے کیلئے بھرپور کام کررہی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے صدر نے کہا کہ اس عظیم منصوبے سے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ملک کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38