لیما: مسافر بس کھائی میں جاگری، 10افراد ہلاک، 30 زخمی
لیما (نیٹ نیوز) پیرو کے دارالحکومت لیما میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے باعث 10 مسافر ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی رپورٹس کے مطابق بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ نیشنل ایمرجنسی سینٹر نے ٹوئٹر پیغام پر اس حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے دس مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔