افغانستان کے دارالحکومت کے ریڈ زون میں طالبان نے غیر ملکی سفارتخانوں کے قریب ایمبولینس کے ذریعے خودکش دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک جبکہ 158 زخمی ہوگئے۔ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ایمبولینس سوار نے خود کو کابل کے ریڈ زون میں پرہجوم علاقے میں دھماکے سے اڑا لیا۔ افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے اے ایف کو بتایا کہ حملہ آور نے اپنے مذموم مقصد کے لئے ایمبولینس کا استعمال کیا اور جب اسے پہلی چیک پوسٹ پر روکا گیا تو اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ مریض کو ہسپتال لے کر جارہا ہے جبکہ دوسری چیک پوسٹ پر اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکہ وزارت داخلہ کی پرانی عمارت کے قریب دو چیک پوائنٹس کے درمیان ہوا جبکہ اس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ دھماکہ گزشتہ برس مئی میں ہونے والے ٹرک بم دھماکے کے بعد اس نوعیت کا دوسرا دھماکہ ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے دعویٰ کیا ہے حملے میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے، 4 مشتبہ ملزم گرفتار کر لئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024