پنجاب میں چھالیہ کے استعمال پر پابندی، 31 اپریل کے بعد فروخت کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی: فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں چھالیہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے چھالیہ کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو 31 اپریل تک مہلت دے دی ہے، انہیں وارننگ جاری کی ہے کہ دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد بھی اگر کوئی تاجر چھالیہ کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ زیادہ تر چھالیہ پان میں استعمال کیا جا رہا ہے، جس کا استعمال منہ، گلے اور معدے کے سرطان کا باعث بن رہا ہے۔