آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا
اسلام آباد(آئی این پی ) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں ویمنز نیٹ بال کے آٹھ میچز (آج) ہفتہ کو حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے۔ کوہاٹ کا مقابلہ بنون سے، فیصل آباد کا مقابلہ سوات سے، لاہور کا مقابلہ راولپنڈی سے، مردان کا مقابلہ ایبٹ آباد سے اور پشاور کا مقابلہ کوہاٹ سے ہوگا جبکہ سیمی فائنل اور تیسری پوزیشن کا مقابلہ بھی کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔