نیشنل ون ڈے ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری نیشنل ون ڈے ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں آج مزید چار میچز کھیلے جائیں گے ،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی پر لاہور بلیوز اور پشاور کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا ،اس میچ کے لئے امتیاز اقبال اور طاہر رشید امپائر جبکہ ٹی وی امپائرآصف یعقوب اور عزیز الرحمان میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے ۔نیشنل گرائونڈ اسلام آباد پر لاہور وائٹس اور فاٹا مد مقابل ہونگے ،اس میچ کو آل حیدر اور شمیم انصاری سپر وائز کریں گے جبکہ تنویر اٖفضل میچ ریفری ہونگے ۔ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد پر اسلام آباد اور فیصل آباد کا مقابلہ ہو گا ،اس میچ کے لئے پی سی بی نے راشد ریاض اور طارق رشید کا تقرر کیا یے جبکہ میچ ریفری محمد جاوید ملک ہونگے ۔کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی پر آج کراچی اور راولپنڈی کا ٹکرائو ہوگا جس میں امپائرنگ کے فرائض ولید یعقوب اور ناصر حسین انجام دیں گے جبکہ ندیم ارشد میچ ریفری ہونگے ۔