آل کراچی چیمئپن ٹرافی ٹی 20 کرکٹ، اکرم میموریل کلب کا فاتحا نہ آغا ز
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اکرم میموریل کرکٹ کلب نے مد مقابل بن قاسم اسپورٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر آل کراچی چیمپئن ٹرافی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جیت لیا۔ قائد اعظم کرکٹ اسٹیڈیم اسٹیل ٹائون میں ایونٹ کی سا دہ مگر پر وقا ر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ سابق کپتان پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم اور فرسٹ کلا س کرکٹر اعجا ز احمد نے چیف آرگنائز ر عتیق احمد، میڈیا مینجر محمد نظام ، اکرم میموریل کے نیا زی بھائی کے ہمراہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شالیمار کرکٹ کلب کے عزیر جاوید، انعام اللہ خان، محمد جنید، حسنین رضا و دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے علا وہ دیگر لو گ بھی موجو د تھے۔ مہما ن خصوصی اعجا ز احمد نے کہا کہ کلب کی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند اور احسن اقدام ہے اس موقع پر میںعتیق احمد کو گراس روڈ لیول پر ٹورنامنٹ کی انعقاد پر مبارکباد پیش کر تاہوں ۔ افتتاحی میچ میں بن قاسم اسپورٹس نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ محمد فیاض نے 50 رنز محمد ثنا ء نے 21 رنز بنائے۔ محمد اعجا ز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اکرم میموریل کرکٹ کلب نے ہد ف 1 گیند قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ عثمان خان نے 65 رنز ، عدنان خان نے 22 رنز کا اضا فہ کیا ۔ واحد خان نے 5 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔