بخت علی ڈھوٹ میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)خیرپور میں جاری تیسرے بخت علی ڈھوٹ میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں المہران کرکٹ کلب رانی پور نے 40رنز سے فتح حاصل کر کے اہم میچ جیت لیا ۔ناز اسکول کرکٹ گرائونڈ پرکھیلے گئے میچ میںالمہران کرکٹ کلب رانی پور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 244 رنز بنائے جس میں حفیظ شاہ کے 71 اور کرم شاہ کے 31 رنز بھی شامل تھے ۔ دانش اور ظہیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں ڈائمنڈ کرکٹ کلب خیرپور204رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔مطہر دستی 84 اور ریاض شیخ 47 رنز بناکر نمایاں رہے ۔کرم اور فرمان نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ۔اس میچ کے مہمان خصوصی پروفیسر غلام جعفر کانہر تھے ۔