شہید محترمہ بینظیر بھٹوفٹبال ٹورنامنٹ پیر سے شروع ہوگا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹوفٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قومی چیمپئن پی آئی اے اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان 29جنوری کو بینظیر فٹبال اسٹیڈیم مظفر آباد ملیر میں کھیلا جائے گا جس کا افتتاح غلام مرتضی بلوچ معاون وزیر اعلی سندھ صوبائی وزیر کچی آبادی کریں گے میڈیا کوآرڈی نیٹراسحاق عثمان، ٹورنامنٹ سیکریٹری رفیع اللہ بابو جی اور ڈپٹی سیکریٹری نظیر احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میںکراچی کے پانچوں ڈسٹرکٹوںکی 64 ٹیمیں حصہ لیں گی ، تمام ٹیموں کو میچز کے شیڈول بھیج دیا گیا ہے ۔