زون پانچ بی ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپئن شپ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن زون پانچ کے زیرِ اہتمام زون پانچ بی ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپئن شپ2018 کے تیسرے کوارٹرفائنل میچ میںپاک اسٹوڈنٹ سی سی نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کورنگی الفلاح کو پانچ رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،زمان خان کی تباہ کن بولنگ میچ کی خصوصیت تھی،لانڈھی جمخانہ گرائونڈ پرٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے پاک اسٹوڈنٹ نے تمام وکٹوں کے نقصان پر115رنز بنائے،محمد رضوان 36،زیشان رضا20اور حارث میمن نے 18رنز اسکورز بنائے،شاکر محمود نے پانچ اور محمد حبیب نے دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میں کورنگی الفلاح سی سی 110رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،تیمور علی37اور شاکر محمود نے16رنز اسکورز بنائے،فاسٹ بولر زمان خان نے تباہ کن بولنگ کر تے ہوئے پانچ وکٹیں، محمد حارث،کامران علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔