گریڈ 20 کے افسر عثمان اختر باجوہ چیئرمین سی ڈی اے تعینات
اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ بیس کے آفیسرعثمان اختر باجو ہ کو چیئرمین سی ڈی اے تعینات کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے عثمان اختر باجوہ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن تعینات تھے جنہیں گزشتہ روز وزیرا عظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے سی ڈی اے آرڈیننس 1960کی سیکشن چھ کی ذیلی دفعہ دو اور تین کے تحت سی ڈی اے بورڈ کا ممبر اور چیئرمین سی ڈی اے تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔