اسلام آباد سے دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے قیمتی نوادرات برآمد
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد سے دوحہ جانے والے مسافر عظمت اللہ کے سامان سے قیمتی نوادرات سمگل کرنے کے دوران پکڑی گئی۔ اے ایس ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جمعہ کے روز بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے نجی ایئرلائن کے مسافر کے سامان سے زیورات، تاریخی سکے اور بیش قیمت مورتیوں سمیت خنجر بھی برآمد کیا گیا۔