ڈویژن بھر کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے: کمشنر ملتان
ملتان(نامہ نگار خصوصی)کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا ہے کہ ڈویژ ن بھر کے تر قیا تی منصو بوں کو بر وقت مکمل کیا جا ئے ۔منصو بو ں میں تعمیراتی معیا ر اور شفا فیت کو یقینی بنا یا جا ئے ۔فیز ون کے تما م منصو بے فر وری کے پہلے ہفتے جبکہ فیز ٹو کے منصو بے 31 مارچ تک مکمل کر کے رپو رٹ پیش کی جا ئے ۔اضلا ع کے ڈ پٹی کمشنر ز اپنے اپنے ضلع کے تر قیا تی منصو بو ں کوخو د ما نیٹر کر یں تا کہ کسی بھی تکنیکی مسئلے سے بر وقت نپٹا جا سکے ۔آ ج کے بعد صرف منصوبو ں کی پیش رفت اور ان کی تکمیل پر بات کی جا ئے گی ۔اس لئے افسرا ن اپنا ہوم ورک مکمل کر کے آ ئیں ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتا ن بلال احمد بٹ نے ڈویژن بھر کے ترقیا تی منصو بو ں کے جائزہ اجلاس کی صدا ر ت کرتے ہوئے کیا ۔کمشنر ملتا ن کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا گیا ۔فیز ون کیلئے 4 ۔ارب 90 کروڑ رو پے کی 3485 سکیموں پر 90 فیصد کا م مکمل کر لیا گیا ہے ۔تمام روڈ ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ تمام نئی تعمیر شدہ سٹر کو ں پر میٹر یل کی آخر ی تہہ موسم بد لتے ہی ڈا ل دی جائے گی ۔فیز ٹو کی سکیمو ں کیلئے 2356 ملین رو پے جا ری کر دئیے گئے ہیں ۔جس میں ہر حلقہ کو 147 ملین رو پے جا ری کئے گئے ہیں ۔فیز ٹو کے منصو بوں کو بھی مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا ۔اجلاس میں ڈا ئر یکٹر ڈویلپمنٹ تنویر اقبا ل ،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پلاننگ قراۃ العین اور ڈویژ ن بھر کے متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن بھی موجو د تھے۔