جوہانسبرگ ٹیسٹ: امپائرز نے بلے باز کو بائونسر لگنے پر پچ کو خطرناک قرار دیدیا
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ اور بھارت کے دوران ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے دوران میزبان بلے باز ڈین ایلگر کو بائونسر لگنے پر پچ کو خطرناک قرار دیکر میچ کو روک دیا گیا ۔ میچ کے تیسرے دن امپائروں نے پچ کا جائزہ لیا اور سطح پر پڑنے والی دراڑوں کو خطرناک قرار دیدیا ۔ دراڑوں کی وجہ سے پچ پر غیر معمولی بائونس پیدا ہو رہا تھا جس کی وجہ سے بلے بازوں کیلئے کھیلنا مشکل ہو گیا تھا ۔ امپائروں نے میچ ریفری کی مشاورت سے تیسرے دن کا کھیل ختم کردیاگیا ۔ چوتھے دن پچ کا جائزہ لے کرکھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل بھی میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کے جسم پر گیندیں لگی تھیں ۔دونوں ٹیموں کے کپتان راضی ہوئے تو چوتھے دن کا کھیل شروع کیا جائے گا۔فیلڈ امپائر پاکستان کے علیم ڈار ‘انگلینڈ کے این گولڈ اور میچ ریفری اینڈی کرافٹ میچ جاری رکھنے کا فیصلہ کرینگے ۔کھیل ممکن نہ ہوا تو میچ ختم کردیا جائیگا۔ قبل ازیں دو میچ ایسے تھے جن کو خطرناک پچ کی وجہ سے ختم کیا گیا تھا۔میچ آفیشل کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم نے کہا ہے کہ یہ آفیشل پر منحصر ہے کہ میچ جاری رکھنا ہے یا نہیں ۔بھارتی ٹیم میچ کو جاری رکھنا چاہتی ہے ۔آفیشل کے مطابق کھلاڑیوں کی حفاظت زیادہ عزیز ہے ۔