تیسر اٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کیلئے 241رنز ‘بھارت کو 9وکٹیں درکار
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے بھارت کے کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 241رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر سترہ رنز بنائے تھے کہ پچ خطرناک ہونے کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 247رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔ کپتان کوہلی اکتالیس اور ریحانے اڑتالیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ورنن فیلنڈر‘کاگیسو ربادا اور مورنی مورکل نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کیلئے مزید 224رنز درکار ہیں جبکہ 9وکٹیں باقی ہیں ۔ مارکرم چار رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ہاشم آملہ دو اورڈین ایلگر اکیس رنز پر کھیل رہے ہیں۔بھارت نے پہلی اننگز میں 187جبکہ جنوبی افریقہ نے 194رنز بنائے تھے ۔ پروٹیز کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔