پنجاب یونیورسٹی نے انٹر یونیورسٹی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب یونیورسٹی نے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کو پینلٹی ککس پر ہرا کر انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ جیت لی ۔فائنل میچ ایک ایک گول سے برابررہا ‘ فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جو پنجاب یونیورسٹی نے 4-2 سے جیت لیا۔ پاکستان کی واحد اے ایف سی کوالیفائیڈ خاتون کوچ زینب مشتاق کا کہنا تھا کہ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی کھلاڑیوں نے اپنے سے تجربہ کار ٹیم سے خوب مقابلہ کیا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کے دوران اپنے سے ٹف ٹیموں کو شکست دی۔ مستقبل میں یہ ٹیم زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔