خشک دودھ‘ چاول‘ گوشت‘ گھی‘ آئل‘ دال ماش کی قیمتوں میں اضافہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق25جنوری2018ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.81فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے8اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ16اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ29اشیاء کی قیمتوں میں +استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میںبیف پلیٹ،خشک دودھ،چاول باسمتی(ٹوٹا)،مٹن،دال ماش،بیف،گھی(کھلا)اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر، انڈہ (فارمی )،پیاز،ایل پی جی (سلنڈر)،چینی ،آلو،صابن،چکن (زندہ )،گندم ،دال مونگ،سرخ مرچ (پسی ہوئی)،آٹا،کیلا،لہسن ،دال چنا اورگڑکی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول اری (6)،آگ جلانے والی لکڑی،موٹا لٹھا، ویجیٹیبل گھی،خوردنی تیل،دال مسور، دہی،دال پلیٹ،جارجٹ، مٹی کا تیل ،پیٹرول،ھائی سپیڈڈیزل،چائے،ماچس،نمک، ڈبل روٹی، الیکٹرک بلب،دودھ(تازہ)،چائے کاکپ، سگریٹ،لان(کپڑا)،سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،واشنگ سوپ ،لوکل کال کی قیمتوںمیں استحکام رہا ہے۔