حیدر آباد سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر اُلٹ گیا‘ 40 ہزار لٹر پیڑول بہہ گیا: پولیس
کراچی (صباح نیوز) حیدرآباد کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا، جس سے ٹینکرمیں موجود 40 ہزار لیٹر پٹرول پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو حادثہ سپر ہائی وے پر نوری آباد چوکی نمبر7 کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹریفک کو کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا، تاہم امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پٹرول کو پھیلنے سے روکا۔ زیادہ پٹرول سڑک کے کنارے کچے میں بہہ گیا۔ آئل ٹینکر کراچی سے دولت پور جارہا تھا۔