دینی مدارس نظریاتی سرحدوں کے محافظ اور سالمیت پاکستان کے ضامن ہیں: شیخ عثمان
بہاولپور ( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ دینی مدارس نظریاتی سرحدوں کے محافظ اورسالمیت پاکستان کے ضامن ہیں،امت کے نوجوان دینی مدارس کی حفاظت اوردفاع وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے۔ وہ جامع مسجد الہدی میں جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام تحفظ مدارس و سا لمیت پاکستان کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کا مطلب یہی ہے کہ ہمارا نظریہ ہماری سوچ ہماری تہذیب و تمدن سیاست و معیشت اسلام کے مطابق ہوقیامِ پاکستان کے اغراض و مقاصد یہ ہے کہ دو قومی نظریہ کی حقانیت ہوگی، قومی تشخص کا تحفظ، اسلامی ریاست کے قیام کی خواہش، اسلامی معاشرے کی تشکیل، اسلامی تہذیب و ثقافت کا تحفظ، ملک اسلامیہ کے مفادات کا تحفظ اور عالم اسلام کے اتحاد سمیت دیگر مقاصد شامل ہو۔امیر جماعت اسلامی بہاولپور سید ذیشان اختر اور جمعیت طلبہ عربیہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد قاسم نے کہا کہ مدارس دینیہ جو کہ اسلام کے قلعے ہیں اس پرکبھی آنچ نہیں آنے دیں گے کیونکہ مدارس ا کے طلبہ ہی اس ملک کے حقیقی وفادار اور محافظ ہے ملک پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے جو کہ اصل میں انسانیت کی بنیاد ہے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام بہاولپور کے امیر مفتی انوار الحق،جماعتہ الدعوۃ کے مولانا محمد اختر،مولانا خلیل الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں پاکستان کے 30 لاکھ سے زائد طلبا ء اس گلشن کے آبیاری کرنیوالے پھول ہیں۔کنونشن میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر محمد اشرف،تحریک صوبہ بہاولپور کے سیکرٹری جنرل نصراللہ ناصر و دیگر علماء کرام نے شرکت کی ۔