غلط معلومات فراہم کی گئیں، کلاس رومز کو آگ لگانے پر سینٹرز کیوں خاموش رہے؟
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی یونیورسٹی نے سینیٹر عثمان کاکڑ اور اعتزاز احسن کے جامعہ پنجاب کے متعلق بیان کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔اپنے بیان میں اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی یونیورسٹی کے سیکرٹری اطلاعات ماجد امیر کا کہنا تھا کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہوتا ہے اور وہاں سے کسی ایک قومیت کے ان لوگوں کو سپورٹ جو شر پسند ہیں جنہوں نے جمعیت کا فیسٹیول الٹا دیا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ایسے بیانات سے الٹا شرپسند عناصر کو حوصلہ ملتا ہے درست معلومات کے بغیر سینٹ میں تقاریر افسوسناک ہیں سینٹ میں غلط معلومات فراہم کی گئیں۔جامعہ کے کلاس رومز کو آگ لگانے پر سینٹرز کیوں خاموش رہے؟ سینٹ اپنی ایک کمیٹی بیجھیجو غیر جانبدارانہ تحقیق کر کے زمہ داروں کا تعین کرے اور قرار وقعی سزا دے۔