علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اے ٹی ٹی سی،پی ٹی سی اور سی ٹی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2017ء میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی،پی ٹی سی اور سی ٹی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔امتحانات میں شریک تمام امیدواروں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے ہیں۔میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا جبکہ ایف اے ٗ بی اے اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان فروری کے وسط تک کیا جائے گا۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نتائج کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ نتائج کے بروقت اعلانات کے ساتھ ساتھ اسناد اور ڈگریوں کے اجراء کے تمام عمل کو جلد از جلداور ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے طلبہ اگلے تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں۔علاوہ ازیں سمسٹربہار2018ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے یکم فروی سے شروع ہوں گے۔