بشپ ڈاکٹر بی سیموئیل جان کا ساتھیوں سمیت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)میتھوڈیسٹ چرچ پاکستان کے بانی چیئرمین اور کرسچن ڈیموکریٹک الائنس کے چیئرمین بشپ ڈاکٹر بی سیموئیل جان نے بڑی تعداد میں اپنے ساتھیوں سمیت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق آج ڈاکٹر بی سیموئیل جان کی قیادت میں مسیحی راہنمائوں پر مشتمل وفد نے اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات کی۔وفد میں کرسچن ڈیموکریٹک الائنس اور جان میتھوڈیسٹ چرچ کے ترجمان پاسٹر سلامت صادق، سیموئیل سراج گل، ہیسٹرجان،یعقوب مسیح اور پاسٹر شہزاد سمیت دیگر راہنما شامل تھے۔