ذہنی و جسمانی معذور بچوں کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان ہومیو پیتھک ریسرچ سوسائٹی کے زیراہتمام ذہنی و جسمانی معذور بچوں کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ اتوار 28 جنوری کو صبح 10 بجے تا 4 بجے سہ پہر علی ہومیو پیتھک کلینک گلشن دادن خان نزد پٹرول پمپ مری روڈ پر لگایا جائے گا جس میں ذہنی و جسمانی معذور بچوں کے علاج کے ماہر ڈاکٹر علی محمد مریضوں کا مفت علاج، معائنہ، مشورہ اور فری ادویات دینگے۔