نسل نو کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے سنت مصطفی کو اپنانے کی ضرورت ہے
اسلام آباد(آئی این پی) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے کہا کہ فحاشی اور بے حیائی سے قوموں کی بنیادیں کھوکھلی ہوجاتی ہیں ،نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے سیرت مصطفیؐ کو اپنانے کی ضرورت ہے ،والدین بچوں کو سوشل میڈیا سے ہٹا کر قرآن وسنت کی تعلیم کی طرف لائیں اور دنیا وآخرت کی بھلائی اور تمام مشکلات وبحرانوں کا حل سنت مصطفی ؐکو اپنانے میں ہے اور کہا کہ حکومت کو چاہیے ملک سے فحاشی اور بے حیائی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ،نصاب تعلیم میں ایسے ابواب شامل کیے جائیں جن سے نوجوان نسل تباہ وبرباد اور بزدل ہونے کی بجائے باوقار اور باحیاء شہری بن سکیں ۔مزید ان کا کہناتھا کہ سانحہ قصور حکومت کی ناقص پالیسویوں اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اگر نصاب تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں حیا کی تعلیم اور ایڈورٹائزنگ کی جاتی تو سانحہ قصور جیسے واقعات جنم نہ لیتے ،ملک کے ہر کونے میں فحاشی اور بے حیائی کی تعلیم دی جاتی ہے اور ایڈورٹائزنگ میں ہر کوئی فحاچی اور بے حیائی کو ترجیح دیتا ہے ۔اس لیے حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد فحاشی اور بے حیائی کو روکنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے۔