پاکستانی طلباء کیلئے غیرملکی وظائف کے معاملہ پر ایچ ای سی نے باقاعدہ سیل بنا دیا ہے، بلیغ الرحمان
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کے لئے غیر ملکی وظائف کے معاملہ پر ایچ ای سی نے باقاعدہ سیل بنا دیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس معاملے پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے اور ایچ ای سی نے ایک ویب پیج بھی قائم کیا ہے جس میں تمام تفصیلات قرضوں کے حوالے سے دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔