لیسکو کے 40 لائن سپرنٹنڈنٹس اور ایس ایس او پری پروموشن ٹریننگ کیلئے نامزد
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 40 لائن سپرٹینڈنٹس اور ایس ایس او 1کو جونیئر انجینئرز کے عہدے پر ترقی کے لئے پری پروموشن ٹریننگ کورس کے لئے نامزد کردیا گیا۔لیسکو پری پروموشن ٹریننگ نوٹیفیکیشن کے مطابق نامزد کئے گئے لائن سپرٹینڈنٹس اور ایس ایس او 1 واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں ٹریننگ کریں گے جو 29 جنوری سے 23فروری تک جاری رہے گا۔ نامزد کئے گئے ملازمین میں افضل چیمہ، تنویر احمد، محمد ریاض، سمیع اللہ جعفر، حسن رضا، مظفر حسین، محمد اخلاق، ایم خرم احسان، اعظم محمود، ظہیر احمد، ایم شہباز، عمران شریف، عبدالتواب، کامران رفیق، محمد افضل، محمد اصغر، طارق علی، شرافت علی خان، ایم سلمان حفیظ، خرم شہزاد، قمر شہزاد، بشیر احمد، سلیمان ارشد، سید حیدر علی شاہ، محمد اسماعیل، ایم عارف رضا، ایم اکبر شہزاد، عمران قیصر، ایم آفتاب، محمد عاصم خان، محمد ارشد، سہیل سلیم، میر اقبال سعید، مرزا عقیل بیگ، ایم وقاص شاکر، عابد علی، طارق محمود، ایم زاہد حسن، ایم اسماعیل زاہد اور نصیر احمد شامل ہیں۔