فیروز والا : نہروں اور نالوں کی بھل صفائی کا کام شروع نہ ہو سکا
فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل فیروز والا کے علاقہ میں واقع نالہ ڈیک، نالہ بھیڈ، نہر ونڈالہ اور راجباہ کالا شاہ کاکو، رانا ٹائون راجباہ میں ابھی تک بھل صفائی کا کام شروع نہ ہو سکا اور نہ ہی ان نہروں اور نالوں کی حفاظتی دیواروں کی مرمت کی گئی ہے۔ اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لے کر کام شروع کروائیں۔