غذائی آگاہی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نیوٹریشن ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر) غذائی آگاہی مہم کو وسیع کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھرمیں ایک ہزار سے زائد نیوٹریشن ایکسپرٹس کا پینل ترتیب دے دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ہیلپ لائن اور پنجاب فوڈ اتھاٹی کلینک قائم کرنے کے لیے پاکستان نیوٹریشن اینڈڈائیٹک سوسائٹی کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا یا ہے جس کے تحت پی این ڈی ایس کے 1000سے زائد کوالیفائیڈ نیوٹریشن ایکسپرٹس کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حاصل ہو سکیں گی۔ نیوٹریشن ہیلپ لائن پر موجود کوالیفائیڈ ایکسپرٹس غذا کے حوالے سے عوام کی راہنمائی کے ساتھ سکولز، کالجز میں جا کرطلبا کو لیکچرز کے ذریعے بھی غذائی آگاہی دیں گے۔اس حوالے سے مفاہمتی یاداشت پرڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور پی اینڈ ڈی ایس پنجاب کی ہیڈ غزالہ نثار نے دستخط کیے۔