کھلے عام پٹرول بیچنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
اٹک ( نامہ نگار ) کھلے عام پٹرول بیچنے والے شخص کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کوٹکے چوکی نے دوران گشت قطب بانڈی سٹاپ پر موٹر سائیکل سوار ناصرخان ولد عباس خان سے 2کینوں میں 35لیٹر کھلا پٹرو ل پکڑ لیا جس کا مذکورہ فیکس کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا حضرو پولیس نے 285,286ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔