گیس کا پریشر انتہائی کم عوام کو پریشانی کاسامنا
ڈھڈیال(نامہ نگار)محلہ کشمیر کالونی،محلہ سجادیہ اورمحلہ مغل کسر میں گیس کا پریشر انتہائی کم عوام کو شدید پریشانی کاسامنا تفصیلات کے مطابق ڈھڈیال وارڈنمبر ۱،4 اور5 میں گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صبح کے اوقات میں پریشر کم ہونے کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد اور سکول جانے والے بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے لگے جبکہ شام کو نماز مغرب کے وقت گیس کا پریشر انتہائی کم ہو نے سے خواتین کو کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے محلہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس پر ہو گی۔