چیف جسٹس نے جعلی ڈگریوں پر پائلٹوں کی بھرتی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن سے ملک بھر میں جعلی ڈگریوں، سرٹیفیکیٹس پر بھرتی ہونے والے پائلٹس کی بھرتیوں، انکوائریوں، تحقیقات(ریکارڈ) کے حوالے سے رپورٹ اور گزشتہ 15دن کے دوران ملک بھر کے ائرپورٹس سے اڑنے والی نجی پروازوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندر اندر یہ رپورٹ 27جنوری کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش کی جائے ، جہاں و کیس کی سماعت کریں گے۔