ویگن کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی،ڈرائیور فرار
اٹک ( نامہ نگار ) ڈی پی او آفس سب انسپکٹر کے چچا کے موٹر سائیکل کو ویگن نے ٹکر ماردی چچا شدید زخمی ویگن ڈرائیور موقع سے فرار پولیس نے ویگن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تیمور خان ولد محمد جاوید ساکن سروانہ حضرو نے تھانہ سٹی میں تحریری میں درخواست دی کہ میں محکمہ پولیس میں ملازم ہوں ڈی پی او آفس میں بطور سب انسپکٹر تعینات ہوں اپنے چچا آفتاب احمد ولد محمد اکرم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تین میلہ مدثر فلنگ سٹیشن سے پٹرو ل ڈلواکر نکلے کو اسی اثناء میں میرے چچا کے موٹر سائیکل کو ویگن نمبر ی RIR4274 کے ڈرائیور زبیر ولد انور خان ساکن ویسہ نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے ٹکر مار دی جس سے میرا چچا شدید زخمی ہو گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔