یونین کونسل ڈھڈیال کے ممبران کا اجلاس
ڈھڈیال (نامہ نگار) یونین کونسل ڈھڈیال کے ممبران کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین چوہدری خورشید علی بیگ جمعہ کے روز دفتر یونین کونسل میں منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں ڈھڈیال میں بجلی کے پولوںکی تنصیب اوردفتر یونین کونسل کی مرمتی اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے جن کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔اس موقع پر واپڈا ہاہیڈرویونین کے چیئرمین حاجی لال خان تنولی بھی موجود تھے