گوجرخان شہر میں صفائی کا سابقہ سسٹم بحال کرنے کا مطالبہ
گوجرخان (نامہ نگار)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی گلیوں بازاروں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے صفائی کا سابقہ سسٹم بحال کرنے اور آر ڈبلیو ایم سی سے جان چھڑانے کا شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں صفائی کا نظام راولپنڈی ویسٹ مینجمنت کمپنی کے حوالہ کرنے کے موقع پر بلند وبانگ دعوے کئے گئے کہ شہر میں صفائی کے حوالہ سے جدید خطوط پر کام کر کے شہر کے گلی محلوں کو کچہرے سے پاک کیا جائے گااس مقصدکیلئے مشینری کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑے دان بھی رکھے گئے لیکن بہتری کی بجائے صورتحال مزید بگڑ گئی گزشتہ چند ہفتوں سے شہر بھر میں صفائی کا نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے سینٹری ورکر مفت کی تنخواہیں بٹورنے لگے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان شہر میں صفائی کے نام پر ٹوپی ڈرامہ کرنے والی اس کمپنی سے صفائی کا نظام واپس لے کر پرانا سسٹم بحال کیا جائے۔