مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا گراف مائنس میں جا چکا ہے
پنڈی گھیب (نامہ نگار)حلقہ پی پی 18 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کے دو امیدواران کے مابین آپسی اختلا فات کے خاتمے کے سلسلے میں دوسری تقریب کا انعقاد گذشتہ روز راول سیکرٹریٹ پنڈی گھیب میں ہوا جو ایک بڑے جلسہ عام کا روپ دھارگئی جلسہ میں سابق ایم این اے ملک امیر محمد خان،وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف ،نور محمد راول ،چیئر مین حاجی بابو عبدالرحمن میانوالہ ،ملک محمد افضل کھڑپہ،سردار شیرجنگ ،شیخ محمد اسلم ایڈ ووکیٹ، سردار فاروق کھوڑ،قاضی امجد احمدال ،ملک سجاد کمڑیال،ملک غلام حسین کھنڈا، بلال انور ملک ،ملک جابر حیات ،ملک حامد اقبال ،ناصر محمود ڈومیال ،شاہد لطیف ،قاضی محمد اکمل ،ملک فرمان علی کے علاوہ پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سابق ضلع ناظم میجر(ر) طاہر صادق نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا گراف مائنس میں جا چکا ہے ختم نبوت ؐ کے قوانین میں ترمیم کے بعد موجودہ حکومتی پارٹی کو ووٹ دینا اپنے ایمان کیساتھ زیادتی ہو گی ،جاگیرداروں اور وڈیروں کے تسلط سے اس علاقے کو نکالنا سیاست کا بنیادی مقصد ہے مونچھوں سے ڈراکر ووٹ لینے والا دور ختم ہو چکا ہے اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے، (ن) لیگ ضلع اٹک کو دو کے بجائے ایک حلقہ ہی بنا دے جیت پھر بھی تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہو گی سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا حساب لے گی ، ملک امانت خان راول نے کہا کہ میجر طاہر صادق ضلع اٹک کا واحد لیڈر ہے جو عوام کے دلوں میں بستا ہے الیکشن میں انکی جیت کے لیئے تن من دھن کی بازی لگادیں گے ۔