بلوچستان ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا کر 15 کرنے کا نوٹیفیکیشن
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزارت قانون و انصاف نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 11سے بڑھاکر 15کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سمری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ارسال کی تھی ، چیف جسٹس آف پاکستان نے اس کی منظوری دیتے ہوئے سمری صدر کو بھجوادی تھی۔ صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 192کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ججز کی تعداد میں اضافہ کی سمری کی حتمی منظوری دی۔ جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 11سے بڑھاکر 15کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔