زینب کے قاتل کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے : راجہ مجاہد افسر
اسلام آباد (پ ر ) ممتاز سماجی چکوال ویلیفئر گروپ کے سربراہ راجہ مجاہد افسر نے زینب کے قاتل کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ایسے قاتلوں کو عبرت ناک سزائوں سے اصلاح معاشرہ کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔ مقامی یوتھ کونسل کے عہدیداروں سے گفتگو میں انھوں نے علماء کرام، مشائخ نظام اور اہل دانش سے اپیل کی کہ اخلاقی اقدار کے پھول اور اسکی مہکاریں عام کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔