نئے ضلع کے قیام کے حوالہ سے لوگوں کو تحفظات ہیں،راجہ محمد نوید
کلر سیداں(نامہ نگار)پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 2کے رہنما راجہ محمد نوید نے نئے ضلع کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اس بارے میں تحفظات ہیں آج کہا جا رہا ہے کہ اس کا ہیڈ کواٹر راولپنڈی میں ہو گا جبکہ مستقبل میں اسے مری تبدیل کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف کلر سیداں بلکہ کہوٹہ کے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔