ضلع جہلم پولیس کی کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات بر آمد
جہلم(نامہ نگار)تھانہ دینہ کے محمد ریاض اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم سرور اقبال ولد اللہ دتہ قوم گجر ،محمد نعیم ولد محمداشرف قوم شیخ ،محمد رشید ولد محمد شکیل سکنائے ڈومیلی محلہ دینہ کو بحالت نشہ شراب میں گرفتار کر کے ملاحظہ ڈاکٹری مقدمہ درج کر لیا ۔منشیات برآمدگی پر مقدمہ درج تھانہ سوہاوہ کے قمر شہزاد اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم زبیر حسین ولد بشیر احمد قوم بٹ سکنہ پکھوال تحصیل سوہاوہ سے 500 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سول لائن کے افتحار افضل اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم حمزہ اسلم ولد محمد اسلم سکنہ مدرسہ محلہ جہلم سے 05لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سول لائن کے افتحار افضل اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم اویس ولد ریاض قوم کھوکھر سکنہ شمالی محلہ جہلم سے 05لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔