شارٹ سرکٹ سے گودام میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
لاہور (سٹاف رپورٹر+نامہ نگار ) مزنگ کے علاقہ بہاولپورروڈ پرموجود سکریپ کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیاتاحال کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔