محکمہ پراسیکیوشن نے تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر 50 تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے مراسلہ لکھ دیا
لاہور ( نامہ نگار) محکمہ پراسیکیوشن نے مقدمات کی تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر 50 تھانوں کے تفتیشی افسران کی طرف سے بھجوائے گئے چالان اعتراضات لگا کرواپس کر دیے، پراسیکیوشن نے سب سے زیادہ چالان مانگا منڈی تھانہ کے بھجوائے جن کی تعداد 14 تھی۔ دوسرے نمبر پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے تھے جن کی تعداد 10 تھی۔ اسی طرح دیگر تھانوں سے 5 سے 8 چالان واپس بھجوائے گئے ، پراسیکیوشن نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور سی سی پی او کو مراسلے بھجوائے کہ تفتیشی افسران کے خلاف تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر کارروائی کی جائے اور ان کو پابند کیا جائے کہ جو چالان کو ٹھیک کرنے کے لئے بھجوائے گئے ہیں۔ ان کو فوری طور پر مکمل کرکے واپس کریں۔