سول ججز کی اسامیوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان آج ہوگا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ سول ججز کی اسامیوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان آج کریں گے۔ جس کی تقریب آج 27 جنوری کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ہوگی۔ قریب میں لاہور ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی شرکت کریں گے۔