دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالے 2 پولیس اہلکاروں کی فیملیز میں گھر کی چابیاں اور کیش تقسیم
لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے سی سی پی او آفس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالے2 اہلکاروںاسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض احمد کی فیملی کوکیش امداد اور کانسٹیبل رضوان اللہ کی فیملی میں گھر کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے کہا کہ لاہور پولیس کے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور لاہور پولیس اپنے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتی ہے اور ان کے ورثا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اُنہوں نے ویلفیئر آئی کے سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کی بیوگان اور ورثاء سے رابطے میں رہیں اور ان کی ہر طرح سے امدادو راہنمائی کو یقینی بنائیں۔