بجلی کے تار کاٹنے پر مسلح افراد کی لیسکو ٹیم پر فائرنگ
فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی اقبال ٹائون میں بجلی کے تار کاٹنے پر مسلح افراد نے لیسکو ٹیم پر فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا اور فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ لیسکو سب ڈویژن کوٹ عبدالمالک ٹیم نے اطلاع ملنے پر اقبال ٹائون میں صارف صدیق کے سکول کا میٹر چیک کیا جس نے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔کنکشن کاٹنے لگا تو صدیق نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔