پیر و فورس کے لئے نئے یونیفارم کی منظوری
لاہور(نامہ نگار)پیروفورس کے نئے یونیفارم کا رنگ اور ڈیزائن فائنل کرلیا گیا ۔آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے نئی وردی کی منظوری دے دی ہے۔ یونیفارم میںنیوی بلیو پینٹ اور سر مئی رنگ کی شرٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ترک پولیس کی طرز پر پیروفورس کی نئی یونیفارم کو تیار کیا گیا ہے اور اس کو جلد پیرو فورس کے حوالے کیا جائے گا۔